انڈونیشیا کے صوبے جاوا کے ماؤنٹ میراپی آتش فشاں سے بدستور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔آتش فشاں کے دہانے کے اوپر راکھ کے گہرے بادل موجود ہیں اور آتش فشاں سے مسلسل راکھ نکل رہی ہے۔ قریبی علاقے بھی راکھ اور گرد سے اٹ چکے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں سے70 ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔انڈونیشیا کا ماؤنٹ میراپی ملک کا سب سے فعال آتش فشاں ہے۔
........
/110